نئی دہلی: ہندوستان اور فلسطین باہمی تعلقات کو ادارہ جاتی شکل دیتے ہوئے
اگلے ماہ پہلی بار مشترکہ کمیشن کا اجلاس منعقد کرنے جا رہے ہیں جس میں
دونوں فریقوں کے درمیان اقتصادی امور، توانائی، سیاحت، زراعت پانی اور
ماحول، تعلیم ، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کھیل، ثقافت، میڈیا وغیرہ شعبوں
میں تعاون کی بنیاد پڑے گی۔ وزیر مملکت خارجہ ایم جے اکبر 8-9 نومبر کو مشترکہ کمیشن اجلاس میں حصہ
لینے فلسطین جائیں گے۔ مسٹر اکبر کے ساتھ اجلاس کے مشترکہ صدارت فلسطین کے
وزیرمملکت وزیر ریاض المالکی کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں باہمی تعاون بڑھانے کے مختلف
مسائل پر وسیع بات چیت ہوگی۔ دونوں طرف اقتصادی امور، توانائی، سیاحت،
زراعت پانی اور ماحول، تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کھیل، ثقافت،
میڈیا وغیرہ علاقوں میں ادارہ جاتی تعاون قائم کرنے پر اتفاق کیا۔